الیگزینڈرا ہارٹلی کھلاڑیوں کے روزے رکھنے سے متاثر، روزے رکھنا شروع کردیے

(ویب ڈیسک)ملتان سلطانز کی اسپن کنسلٹنٹ الیگزینڈرا ہارٹلی کھلاڑیوں کے روزے رکھنے سے متاثر ہوکر خود بھی روزے رکھنا شروع ہوگئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارےکو دیےگئے انٹرویو میں الیگزینڈرا ہارٹلی کا کہنا تھا کہ  میں بھی رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ  یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔

الیگزینڈرا ہارٹلی کے مطابق ہم 4 بجےکھانا کھاتے ہیں اور  اس کے بعد پورا دن بھوکا رہتے ہیں، ہم شام میں روزہ کھولتےہیں پھر سب لوگ نماز  پڑھنے جاتے ہیں۔

اسپن کنسلٹنٹ ملتان سلطانز کا کہنا ہےکہ  روزہ رکھنا مشکل کام ہے جس میں پیاس کا بہت احساس ہوتا ہے۔

#کرکٹ