علی امین گنڈا پور کی جیل میں عمران خان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

روالپنڈی ( ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اڈیالا جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات 30 منٹ جاری رہی اور یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر دوہفتے کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کی اجازت سےمتعلق یقین دہانی کرائی تھی۔

#اڈیالہ-جیل#عمران خانعلی_امین