امریکا میں آئی ایم ایف دفتر کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج درست ہے، عمران خان

راولپنڈی (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے امریکا میں عالمی مالیاتی فنڈ دفتر  کے باہر پارٹی کا احتجاج درست قرار دے دیا۔

اڈیالا جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کو غلطی قرار دے دیا اور کہا کہ بات چیت مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور شیرانی گروپ سے چلی تھی، غلطی یہ ہوئی کہ تینوں کے ساتھ اتحاد کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے امریکا میں احتجاج کے دوران فوج مخالف بینرز سے اظہار لاعلمی کیا۔

امریکا میں مظاہرین نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اورافواج پاکستان کے خلاف بینر لگا رکھے تھے۔

جیل میں ان سے سوال کیا کہ خود آئی ایم ایف سے قرض کیوں لیا تھا؟ اس سوال پر جواب میں کہا کہ وہ تو مجبوری تھی، تین ملکوں سے ملا قرض کم تھا، اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

#آئی_ایم_ایف#امریکہ#پاکستان#عمران خان