تحریک انصاف کی فوج مخالف سوشل میڈیا مہم سے متعلق الزامات کی تردید

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم سے متعلق حکومتی وزرا کے الزامات کی تردید کی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا پاک فوج کے شہدا کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈہ انتہائی قابل افسوس ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستانی سرحد کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جوانوں کی شہادت کو اپنے سیاسی عزائم کے لیے استعمال کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ ملک کی حفاظت پر مامور ایک ایک جوان پر پوری قوم کو فخر ہے۔

#پی_ٹی_آئی#تحریک_انصاف