غزہ اور مغربی پٹی میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن،مزید 92 فلسطینی شہید

غزہ (ویب ڈیسک)اسرائیلی فورسز نے رمضان المبارک کے دوران بھی غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنادی ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے بیت الحم کے دیہیشہ کیمپ میں افطار کی تیاری میں مصروف فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا جس میں متعد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
وسطی غزہ میں دیر البلاح پر اسرائیلی حملوں میں کم سے کم 12 افراد شہید اور بچوں سمیت متعدد زخمی ہوئے،غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 92 افراد شہید ہوئے اورغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوجی کارروائی میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 31,645 فلسطینی شہید اور 73,676 زخمی ہو چکے ہیں۔
ادھر غزہ کیلئے امداد کا سلسلہ بھی جاری ہیں عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ تیرہ امدادی ٹرک جبالیہ اور غزہ شہر میں بحفاظت پہنچ گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق آج قطر میں جنگ بندی کی بات چیت دوبارہ شروع ہوگی جس میں موساد کے جاسوسی سربراہ کی قیادت میں اسرائیلی وفد کی شرکت متوقع ہے، جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کے تین مرحلوں پر مشتمل منصوبے پر بات چیت کا بھی امکان ہے۔
القدس بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اس نے ایک اسرائیلی ڈرون مار گرایا جو غزہ شہر کے مشرق میں انٹیلی جنس مشن پر تھا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی صدر بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں، اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی بند کریں،، اسرائیل نے غزہ میں 30ہزار سے زیادہ لوگوں کو شہید کرنے کے لیے امریکی ساختہ گولہ باری کا استعمال کیا۔

#غزہ#فلسطین