(ویب ڈیسک)پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپ میں چار شہری زخمی ہوئے ہیں جنھیں ہسپتال لایا گیا ہے جبکہ سرحد پر کشیدگی برقرار ہے جہاں گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ صبح سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔
مقامی سکول بند کر دیے گئے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔
افغان وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح پاکستانی جنگی طیارے افغان سرزمین میں داخل ہوئے اور خوست، برمل اور پکتیکا میں عام شہریوں کے گھروں پر بمباری کی۔
مزید کہا کہ جارحیت کے جواب میں افغانستان کی سرحدی فورسز نے سرحد پار پاکستانی فوج کے مراکز کو نشانہ بنایا۔
ملک کی دفاعی اور سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور ہر صورت علاقائی سلامتی کا تحفظ کریں گی۔