عمران خان کا عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع

راولپنڈی (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
عمران خان نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججوں پر مشتمل عدالتی کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔
سینیئر وکیل حامد خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں بدھ کو دائر کی گئی درخواست میں سپریم کورٹ کے تعصب نہ رکھنے والے ججوں پر مشتمل کمیشن بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔راولپنڈی (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
عمران خان نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججوں پر مشتمل عدالتی کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔
سینیئر وکیل حامد خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں بدھ کو دائر کی گئی درخواست میں سپریم کورٹ کے تعصب نہ رکھنے والے ججوں پر مشتمل کمیشن بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمیشن آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے طریقۂ کار اور اس کے عمل کے علاوہ اس کے نتائج کے حوالے سے معاملات کی تحقیقات کرے اور نتیجہ عام ہونے تک ان انتخابات کے نتیجے میں عمل پذیر ہونے والے واقعات بشمول وفاق اور پنجاب میں حکومتوں کی تشکیل کو معطل کر دیا جائے۔

#پاکستان#عمران خانسپریم کورٹ