اسرائیل خوراک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگا، نوزائیدہ بچوں کی اموات میں اضافہ

غزہ ( ویب ڈیسک)غزہ میں بھوک اور شدید غذائی قلت سے نوزائیدہ بچوں کی اموات میں تیزی سے اضافہ ہو نے لگا ہےڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد شدید بھوک کی وجہ سے موت کے دہانے پر ہے، نوزائیدہ بچوں کی اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 27 ہوگئی،غزہ شہر میں امدادی ٹیم پر ایک اور اسرائیلی حملے میں کم از کم 23 افراد شہید جبکہ متعد زخمی ہوگئےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 104 فلسطینی شہید اور 162 زخمی ہوئے۔
حماس  نےبھی اسرائیلی جارحیت کی مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے خان یونس میں اسرائیلی فوجی بردار جہاز کو نشانہ بنایا۔
ڈبلیو ایچ او نے غزہ کی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات پر 400 سے زیادہ حملے ریکارڈ کیے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں 685 ہلاکتیں ہوئیں، 902 زخمی ہوئے، 99 تنصیبات کو نقصان پہنچا اور 104 ایمبولینسیں متاثر ہوئیں اور تقریباً 40 فیصد حملے غزہ شہر میں ہوئے، اس کے بعد 23 فیصد شمالی غزہ اور 28 فیصد جنوب میں خان یونس میں ہوئے۔

واضح رہے کہ اب تک 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کی فوجی کارروائی میں 31,923 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 74,096 زخمی ہو چکے ہیں۔

#پاکستان#غزہ#فلسطینمسلما