کسی دہشتگرد گروپ کو برداشت نہیں کریں گے، صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست اور امن سے محبت کرنے والا ملک ہے  پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے کسی دہشتگرد گروپ کو برداشت نہیں کریں گے۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنی تقریر کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہشمند ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست اور امن سے محبت کرنے والا ملک ہے تاہم یہ بات واضح کرتے ہیں کہ ہم اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اپنے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی گروپ یا دہشتگردی کو برداشت نہیں کریں گے۔

#آصف_زرداری#پاکستان