ماسکو میں کنسرٹ کے دوران حملہ،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

ماسکو (ویب ڈیسک)روس کے ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں راک کنسرٹ کے دوران حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک سو 43سے زائد ہو گئی،جبکہ ایک سو 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پانچ مسلح افراد سکیورٹی اہلکاروں کے روپ میں داخل ہوئے اور خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور دھماکے کئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق داعش نے ماسکو کنسرٹ ہال میں فائرنگ اور دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ روسی پولیس اور سکیورٹی اداروں نے واقعے کے بعد دوران کارروائی گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جن میں سے چارافراد واقعے میں براہ راست ملوث تھے۔
پاکستان سمیت عالمی برادری  نے ماسکو میں حملے کی شدید الفاظ میں  مذمت کی۔

#روسدہشتگردی