پشاور (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر قائم مقدمات ختم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔
خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم کے مطابق کمیٹی کے سربراہ آئی جی خیبر پختونخوا اخترحیات خان ہیں۔
آفتاب عالم کے مطابق وزیراعلیٰ نےکمیٹی کو جعلی مقدمات ختم کرنےکا ٹاسک دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایک ہی واقعے کی 7،7 ایف آئی آر درج ہیں، وزیراعلیٰ کے پاس ایف آئی آر ختم کرنے کے صوابدیدی اختیارات ہیں۔