ماسکو کے کانسرٹ ہال پر بدترین حملہ، روس غم میں ڈوب گیا

روس (ویب ڈیسک)صدرپوٹن کی ہدایات پر ملک بھرمیں سوگ منایاجارہاہے، ملک بھرمیں روسی پرچم سرنگوں ہے۔
ماسکومیں شہریوں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر مرنےوالوں کے ساتھ اظہارعقیدت کیاشہریوں نے کروکس سٹی ہال کے باہر پھولوں کے ڈھیرلگادئیے،،لوگ آہوں اور سسکیوں کےساتھ مرنےوالوں کو یاد کرتے رہے۔
کنسرٹ ہال کی عمارت جل کرکھنڈربن چکی ہے ریسکیو کارکن امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،ملبہ ہٹانے کاکام جاری ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے ردعمل میں اس حملے کو دہشتگردی کا ظالمانہ حملہ قرار دیاہے۔
عالمی سطح پر ماسکو حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے امریکی قومی سلامتی کی ترجمان نے انکشاف کیاہے کہ امریکا نے کچھ دن قبل روس میں حملہ ہونے کی معلومات کا تبادلہ کیا تھا۔حملے میں یوکرین کا کوئی عمل دخل نہیں۔
2004
میں بیسلان اسکول کے محاصرے کے بعد یہ روسی سرزمین پر سب سے مہلک حملہ تھا، جب عسکریت پسندوں نے سیکڑوں بچوں سمیت 1000 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔

#پیوٹن#حملہ#روسکنسرٹ