بلوچستان کے ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر میں مسلح افراد کا حملہ، مجید بریگیڈ نے ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر میں مسلح افراد نے ایک بڑا حملہ کیا ہے۔

کمشنر سعید عمرانی نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ ایئرپورٹ کے قریب کیا گیا ہے۔ انھوں بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے اپنی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

کمشنر کا کہنا تھا کہ فوری طور پر حملہ آوروں کی تعداد کے بارے میں بتانا مشکل ہے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے حملے کو ناکام بنانے کے لیے جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے کی مجید بریگیڈ کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کی طرف سے دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔

کچھ دن قبل اس طرح کا ایک حملہ کیچ سے متصل ضلع گوادر میں گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر کیا گیا تھا۔

اس حملے کی ذمہ داری بھی کالعدم بی ایل اے کی مجید بریگیڈ کی جانب سے قبول کی گئی تھی۔ جس میں سرکاری حکام نے دو سیکورٹی اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی تھی جبکہ اس میں 8 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے۔

#پاک_فوج#پاکستان#حملہ#دہشت_گردی#سکیورٹی_فورسز