چینی باشندوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا شازش ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کا شانگلہ بشام کے مقام پر مسافر وین پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چینی باشندوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا گھناؤنی شازش ہے۔

انھوں نے چینی باشندوں اور مقامی شہریوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ چین پاکستان کا مخلص اور با اعتماد دوست ہے، چینی باشندوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔

انھوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے اس واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

#اسلام آباد#حملہ