جنگ بندی کی قرارداد کا بھی اثر نہ ہوا،اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 18 افراد شہید

غزہ (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے باوجود حملوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔

اسرائیل نے فلسطینیوں کیخلاف مزیدکارروائی کا اعلان کر دیا،اسرائیلی فوج کی رفح میں ایک گھر پر بمباری  جس میں  نو بچوں سمیت 18 افراد شہید ہو گئے  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 فلسطینی شہید اور 93 زخمی ہوئے۔

واضح رہے7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کی فوجی کارروائی میں اب تک  32,414 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 5,881 طلباء  بھی  شامل ہیں۔

#اسرائیل#غزہ#فلسطین