میرے بچوں کی فیس معاف نہ کریں،احمد چیمہ کا گورنر کو خط

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر  احد چیمہ نے ایچیسن کالج لاہور میں زیر تعلیم اپنے بچوں کی فیس معاف نہ کرنے کیلئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط لکھ دیا۔

خط میں احد چیمہ نے کہا کہ ایچیسن کالج میں زیرتعلیم اپنے بچوں کی چھٹی کے معاملے کے حوالے سے لکھ رہا ہوں، بتانا چاہتا ہوں کہ میں اپنے بچوں کےلیے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا۔

انہوں لکھاکہ آپ سے گزارش کروں گا کہ کسی بھی منفی دباؤ کے تحت نئی پالیسی کوواپس نہ لیں، یہ پالیسی آنے والے وقت میں طلبہ اور ان کے والدین کےلیے مدد گار ثابت ہوگی،  فیس معافی کی نئی پالیسی منصفانہ اور روایتی اشرافیہ کی ذہنیت کے خلاف ہے۔

خط  متن کے مطابق نئی پالیسی جوطالب علم کے زیرتعلیم نہ ہونے پر فیس معاف کرتی ہے وہ روایتی اشرافیہ کی ذہنیت کے خلاف ہے، اس معاملے میں آپ کے دفتر سے جاری آرڈر نے بےمعنی تنازع کوجنم دیا، یہ تنازع اس پرنسپل نے شروع کیا جو پہلے ہی استعفیٰ دے چکا ہے۔

خط میں مزید کہنا تھاکہ یہ بات ریکارڈ پر رکھنا چاہتا ہوں پرنسپل نے کئی مواقع پر خاموشی سے انفرادی ریلیف دینے کی پیش کش کی، یہ پیش کش معاملے سے واقف بعض قابل احترام افراد کے ذریعے دی گئی، یہ بھی بتانا چاہتا ہوں ہم نے کوئی بھی خفیہ ڈیل سے انکار کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ میرے بچوں کی فیس معاف نہ کی جائے، فیس معافی کی پالیسی باقی بچوں کےلیےجاری رکھی جائے۔

گورنر پنجاب نے پرنسپل ایچیسن کالج مائیکل اے تھامسن کی 28 دن کی ایکس پاکستان چھٹی منظور کرلی۔ گزشتہ روز کالج پرنسپل نے احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی کو بنیاد بناکر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

#احد#چیمہ#لاہور