کارکنوں کے دباؤ پر پی ٹی آئی نے بھکر ضمنی الیکشن کے لیے افضل ڈھانڈلہ  کا ٹکٹ واپس لے لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پی ٹی آئی نے پارٹی کارکنوں کے دباؤ کے بعد بھکر سے ضمنی الیکشن کے لیے افضل ڈھانڈلہ کا ٹکٹ کینسل کر دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنی کی پوسٹ میں پارٹی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آپ سب کی رائے کو میں نے اور عمر ایوب نے بانی چیئرمین تک پہنچایا۔

پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کے بھکر کے مقامی نمائندوں اور قیادت کے اسرار پر انہوں نے افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اگر مجموعی رائے اس کے خلاف ہے تو انہوں نے تنظیم کو اس معاملے پر مکمل اختیار دے دیا ہے۔ لہٰذا افضل ڈھانڈلہ کا ٹکٹ کینسل کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کور کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ عمران خان نے بھکر سے امیدوار ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔