لاہور(ویب ڈیسک) کرکٹر عمران نذیر کرکٹ کے میدانوں میں واپس آگئے اور انہوں نے اب اعلیٰ سطح پر کرکٹ کھیلنے کی ٹھان لی ہے۔
عمران نذیر نے اپنے ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میں نے دوبارہ کرکٹ کی طرف واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہونا بہت ضروری ہے،میں اگر فٹنس لیول حاصل کرتا ہوں تو کیوں اعلیٰ سطح پر کرکٹ نہیں کھیل سکتا،مجھے یقین بھی ہے کہ اگر میں فٹنس اور کرکٹ اسکلز پرایک دو ماہ کام کروں تو اچھی کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں دوبارہ صحت مند ہوا ہوں تو پھر مجھے اللہ کھلا بھی سکتا ہے، میں ضرور ایک دن اچھے لیول کی کرکٹ کھیلوں گا، میری سلو پوائزننگ کی گئی اس کے لیے میں کسی کا نام نہیں لوں گا، بس ان کے لیے دعا کروں گا، میری ریکوری میں بہت ٹائم لگا، 7 سال بعد کرکٹ کے میدان میں آیا، یہ میری زندگی کا ایک ڈراؤنا خواب تھا جسے اب میں بھلا چکا ہوں۔
رپوٹ کے مطابق عمران نذیر 8 ٹیسٹ، 79 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔