اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کے خط کی تحقیقات کیلئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی پر مشتمل ایک رکنی انکوائری کمیشن کی بنانے کی منظوری دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا۔
رہنما پی ٹی آئی شیر افضل نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد انکوائری کمیشن کی تشکیل کو چیلنج کیا جائے گا۔