غزہ (ویب ڈیسک)صیہونی فورسز نے صحافیوں کودوبارہ نشانہ بنانا شروع کر دیاغزہ میں صحافیوں کے خیمے پر اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی شہید اور متعدد صحافی زخمی ہوگئے۔
دہشت گرد اسرائیلی فورسز نے غزہ میں امداد کے منتظرفلسطینیوں کو پھر نشانہ بناڈالا،اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے سترہ فلسطینی شہید اورتیس زخمی ہوگئے۔
دیرالبلاح میں مغازی پناہ گزیں کیمپ پر بھی اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی جام شہادت نو ش کرگئے۔
غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان لبنان اسرائیل سرحد پر مسلسل فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،،حزب اللہ کے تازہ حملوں سے شمالی اسرائیل کےعلاقہ مالکیہ میں فضائی وارننگ سائرن بجنا شروع ہوگئے۔
مصر، فرانس اور اردن کے نمائندوں نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے،پوپ فرانسس نے بھی ایسٹر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔