تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی

اسلام آباد  (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کی جانب سے عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کے خط پر جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی۔

اس سے قبل 30 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے الزامات پر ایک رکنی انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دے دی گئی تھی، اور جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔