برسلز: (پی ایم این) سپین کے بعد بیلجئم نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا۔
برسلز میں نیٹو سمٹ کے دوران بیلجئم کی وزیر خارجہ حدجہ لہبیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت آنے پر فلسطین کو بطور ریاست قبول کر لیں گے، حدجہ لہبیب نے غزہ میں جاری صیہونی افواج کے مظالم پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
حدجہ لہبیب نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں حملے جاری رکھے، بیلجئم فریقین سے امن کا مطالبہ کرتا ہے۔