خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز،7خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پی ایم این/ویب ڈیسک)

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوامیں سیکیورٹی فورسزکےدوآپریشنز کئے گئے جس کے نتیجے میں 7خوارج ہلاک ہوگئے ہیں۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 8اور9فروری کی درمیانی شب خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ہے مدی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 3خوارج کو جہنم واصل کیا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میر علی میں 4خوارج مارے گئے،3خوارج زخمی ہوئے ہیں علاقےمیں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرسینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے سیکیورٹی فورسزملک سےدہشتگردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

#آئی ایس پی آر