اسلام آباد(پی ایم این/ویب ڈیسک)چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو بطور ایکٹنگ جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بطورایکٹنگ جج سپریم کورٹ تقرری آرٹیکل181کے تحت کی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ لاہور ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔