آرمی چیف کی طرف سے خط کا ’’صاف‘‘ جواب ہی سمجھا جائے ، رانا ثناء اللہ

لاہور(پی ایم این/ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی  پی ٹی آئی  عمران خان کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط کا’ آرمی چیف طرف سے صاف جواب ہی سمجھا جائے ‘۔

نجی ٹی وی سماء کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے خط کے معاملے پر مختصر اور جامع جواب دیا ہے اور صحافیوں نے سوال کیے تھے انہوں نے خود جواب نہیں دیا جبکہ

آرمی چیف کی طرف سے خط کا صاف جواب ہی سمجھا جائے۔

وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط فوج کے خلاف بیانیہ ہے اور انکی چالوں کو سب سمجھتے ہیں، آرمی چیف کو خط بھیجتے اور میڈیا کو جاری نہ کرتے تو شاید جواب مل جاتا لیکن خط پہلے ہی میڈیا کو جاری کیا گیا جس کا مطلب پروپیگنڈا کرنا تھا ، جو خط چیف جسٹس کو لکھا گیا شاید وہ میڈیا کو جاری نہیں کیا گیا، کسی نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے تو اس کو ٹریٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے بیانیے سے پیچھے ہٹنے اور معافی مانگنے کیلئے تیار نہیں


۔

#آرمی چیف#بانی پی ٹی آئی#رانا ثناء اللہ