آخری سانس تک گانا چاہتی ہوں،آشا بھوسلے

لاہور(پی ایم این/ویب ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار آشا بھولے نے کہاہے کہ وہ 82 سال سے پلے بیک سنگر ہیں اور زندگی کے آخری سانس تک گانا چاہتی ہیں۔

آشا بھوسلے نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

 

گلوکارہ نے اپنے انجہانی شوہر اور لیجنڈری میوزک کمپوزر آر ڈی برمن کو یاد کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور بتایا کہ وہ غیر معمولی فطرت کے انسان تھے اور وہ ایک مشہور میوزک ڈائریکٹر ہونے کے باوجود خود کو ایسا نہیں سمجھتے تھے، ان میں کوئی غرور بھی نہیں تھا۔

 

لیجنڈ گلوکارہ نے مزید کہا کہ میری اب صرف یہی خواہش ہے کہ میں گاتے ہوئے مر جاؤں، میرے لیے سیکھنے کے لیے کچھ نہیں بچا، میں نے پوری زندگی گایا ہے، میں نے 3 سال کی عمر میں کلاسیکل موسیقی سیکھنا شروع کی اور 82 سال سے پلے بیک گلوکارہ ہوں، اب یہی خواہش ہے کہ گاتے ہوئے میرا سانس نکل جائے، اور یہ ہی مجھے سب سے زیادہ خوشی دے گی۔

#آشا-بھوسلے#بھارت#موسیقی