رحیم پردیسی نے نمائشی باکسنگ میچ میں فیروز خان کو پچھاڑدیا

لاہور(پی ایم این/شوبزڈیسک)سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی نے نمائشی باکسنگ میچ میں پاکستانی اداکار فیروز خان کو 5 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں 4 پوائنٹس سے شکست دیدی۔

شوبز اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے دونوں اسٹارز کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم فیروز خان ایک موقع پر کمزور پڑگئے جس کے باعث رحیم پردیسی کو جیت کا موقع مل گیا۔

مقابلے کے دوران اگرچہ فیروز خان کے چہرے پر کچھ چوٹیں آئیں لیکن دونوں باکسرز نے میچ کے بعد ہاتھ ملا کر ایک دوسرے کو رخصت کیا۔

#شوبز