فوادچودھری ٹائوٹ اوربھگوڑا،4گنا حساب برابرکردیا،شعیب شاہین، صلح پرمعاملہ ختم ہوگیا،فوادچودھری

لاہور(پی ایم این/ویب ڈٰیسک)پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہاہے کہ فوادچودھری کا پی ٹی آئی سے کوی تعلق نہیں،فواد ایک ٹائوٹ اوربھگوڑا ہےاس سے 4گنا حساب برابر کردیاہے۔

پی ٹی آئی رہنما کایہ بیان ان کے اور فوادچودھری کے درمیان ہوئی لڑائی کےبعدسامنےآیا،فوادچودھری اورشعیب شاہین کے درمیان اڈیالہ جیل کے باہر تلخ لامی ہوئی جس کے بعد فوادچودھری نے شعیب شاہین کو تھپڑماردیا۔لڑائی کی عینی شاہد نادیہ خٹک نےواقعہ سے متعلق بتایاکہ فوادچودھری نےشعیب شاہین کو تھپڑماراتوشعیب شاہین گرگئے اورانہیں ہاتھ پرمعمولی چوٹ آئی،نادیہ خٹک نے کہاکہ شعیب شاہین کی ہڈی نہیں ٹوٹی،صرف ہاتھ  پر چوٹ لگی۔

 

بعدازاں جیل کےباہرمیڈٰیا سےگفتگومیں دعویٰ کیاکہ ان کی شعیب شاہین سے صلح ہوگئی ہے،عمران خان نےجب حکم دیاتویہ معاملہ ختم ہوگیا۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےپی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے ایک بارپھر فوادچودھری کو بھگوڑا قرادیتےہوئےکہاکہ فوادچودھری پلاننگ کرکےآیاتھااس نے مجھ پرحملہ کیاہے،فوادنےمجھے تھپڑاس مارااس سے زیادہ ان کو جواب مل گیاہے، ہم نے4گنا حساب برابرکردیا۔

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا کہناتھاکہ فوادچودھری ٹائوٹ ہے،اس کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ، وہ ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہےہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ فوادچودھری جھوٹ بول کر گیاہے اس کوئی صلح نہیں ہوئی۔

 

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدرپنجوتھا کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہاایسا نہیں ہوناچاہیےتھا،بانی پی ٹی آئی نے دونوں کی صلح کرادی ہےاور اب معاملہ ختم ہوگیاہے۔

#پی_ٹی_آئی#شعیب شاہین#فوادچودھری