راولپنڈی(پی ایم این/ویب ڈیسک)سکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں 2مختلف کارروائیوں میں15خوارج ہلاک کردیئے، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے ہتہ کوجاری بیان میں بتایاگیاکہ فورسزنےہتھیالہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خیہ اطلاعات پرآپریشن کیاجس کے دوران خوارج کے ٹھکانےکو موثر طریقے سے نشانہ بنایااور 9 خوارج کو جہنم واصل کیاجن میں خارجی گروہ کا سرغنہ فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف توری،سعیدعرف لیاقت اور بلال شامل ہے۔
ہلاک خوارج علاقےمیں دہشت گردی کی متعدد کلارروائیوں میں ملوث اورقانون نافذکرنیوالےاداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
میران شاہ شمالی وزیرستان میں فورسز نےایک اورکارروائی کےدوران 6 خوارج ہلاک کیے۔آ ئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 جوان شہید ہوئے، آپریشن میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف نے جام شہادت نوش کیا، وہ آپریشن کی قیادت کررہے تھے۔شہداء میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللّٰہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔
ٓئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خارجیوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن کیےجا رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔