لاہور(پی ایم این/کامرس ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد5۔1ارب ڈالرکےنئے قرض پر مذاکرات کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرےگا۔۔ نیا قرض پروگرام موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے تدارک کے لیے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ہےکہ پاکستانی معیشت کو 2 سال پہلے موسمیاتی تبدیلیوں سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا، آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے میں مدد کرےگا، آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات اور اہداف کا جائزہ لےگا۔
آئی ایم ایف کا اقتصادی جائزہ مشن مارچ کےاوائل میں پاکستان آئےگا،وفد کو جولائی سے دسمبر تک کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائےگی،۔ آئی ایم ایف کا وفد نئے موسمیاتی تبدیلی قرض پروگرام پر مذاکرات کرے گا۔