پیرس(پی ایم این/ویب ڈیسک)فرانسیسی کسٹم نے کوریئر ٹرکوں سے ڈائنو سارکے9 دانت برآمد کرلیے،مراکش جانیوالے ٹرکوں سےفرانسیسی حکام کو بھنگ اور کوکین کے پارسل بھی ملے۔
اے ایف پی کے مطابق کسٹم حکام کے مطابق اطالوی سرحدکے قریب بحیرہ روم کی ساحلی پٹی کے ساتھ میلان اورجنیوا شہروں کے درمیان شاہراہ پر معمول کی جانچ پڑتال میں ٹرکوں سےیہ دانت برآمد ہوئے جو اٹلی سے مراکش لیجائے جارہےتھے۔
مینٹن پری ہسٹری میوزیم کے ایک ماہر نے ان فوسلز کی شناخت میں مدد کی، جو ممکنہ طور پر لاکھوں سال پرانے ہیں اور موجودہ مراکش (کے علاقے) سے تعلق رکھتےہیں۔ان میں ایک لمبی گردن والے، رینگنے والے سمندری سانپ کا دانت بھی شامل تھا، جسے ’زرفاسورا اوشینس‘ کہا جاتاہے۔ جو کم از کم 66 ملین سال پرانی پلسیوسورس کی ایک قسم ہے