لاہور(پی ایم این/یاسین مغل )کیبی انٹرنیشنل اور لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام سسٹین ایبل ایگریکلچر ڈویلپمنٹ کے لیے صحافیوں کے لیے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کیبی کے کنڑی کوآرڈینٹر پاکستان ڈاکٹر نعیم اسلم، عظمت عباس ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن ایشیاء، صدر پریس کلب اشدر انصاری، نائب صدر صائمہ نواز اور ممبر گورننگ باڈی محبوب احمدچوہدری نے محفوظ زراعت کے حوالے سے شرکاءکوآگا ہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نعیم نے صحافیوں کو کیبی کی پاکستان میں خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا اور زرعی زہروں کے مضر اثرات سے محفوظ رہنا، زراعت کو کیڑوں، بیماریوں سے درپیش خطرات اور کیبی ڈیجیٹل ٹولز سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ کیبی ماہرین کے مطابق ملک میں زرعی زہر کا استعمال گذشتہ بیس سالوں میں گیارہ سو فیصد تک بڑھ چکا ہے جس سے انسانی جانوں ،صحت ، ماحول اور زیر زمین پانی پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں کیبی نے بائیو لوجیکل کنڑول کو فروغ دینے کے لیے حکومت پاکستان کو لیبارٹریزبنا کر دی ہیں جہاں ماحول دوست کیڑے پیدا کئے جا رہے ہیں جو کہ زرعی زہروں پر انحصار کم کرنے میں معاون ہونگے۔ ماہرین نے اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ صرف ٹماٹر کی فصل کو بچانے کے لیے چودہ مرتبہ سپرے کیے جاتے ہیں۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ کیبی کے ساتھ ایم او یو کے تحت پانچ سال تک صحافیوں کی تربیت اور نالج شیئرنگ کی جائے گی جس سے معاشرے میں آگاہی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے معلوماتی سیشن کا انعقاد کرنے پر نائب صدر صائمہ نواز کی کاوش کو سراہا۔