عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح، ماحول دوست الیکٹرک بسیں لارہے ہیں، مریم نواز

  • لاہور(پی ایم این/جنرل رپورٹر)وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہمی ترجیح ہے، عوام کی سہولت کے لیے ماحول دوست الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 27 الیکٹرک بسیں آچکی ہیں، جوکل سے لاہور کی سڑکوں پر ہوں گی، الیکٹرک بسوں کا کرایہ تمام صوبوں میں سے سب کم ہے، الیکٹرک بسوں کا کرایہ انتہائی کم 20 سے 35 روپے تک رکھا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ 17 ہزار مسافروں کوروزانہ کی سطح پر سہولت میسر آئے گی، طلبہ اور خصوصی افراد کو الیکٹرک بس کا مفت کارڈ ملے گا۔

 

 

 

 

مریم نواز #مسلم لیگ ن #وزیراعلٰی پنجاب#