لاہور(پی ایم این/جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے ہمیشہ نواز شریف نے نکالا، اپنی چھت اسکیم کے تحت گھر کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کون ہے، جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا، فرحت شہزادی اور بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہاؤس میں رشوت وصول کرتی تھیں، ہم نے دیکھا ہے کہ رشوت اور سفارش کے بغیرکوئی کام نہیں ہوتا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاست میں اختلائے رائے ہو سکتا ہے، تہذیب کے دائرے میں رہ کر بات ہو سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جس نےملک کو نقصان پہنچایا اسے معاف نہیں کروں گی۔