لاہور(پی ایم این/جنرل رپورٹر)وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف پیسے دے رہے ہیں اور مریم نواز خرچ کر رہی ہے میں نے کسی ایک منصوبے کے لیے بھی شہباز شریف سے پیسے نہیں مانگے، ہر صوبہ وفاق سے پیسہ مانگتا ہے، ہم نے کچھ نہیں مانگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں، گرین اور کلین پنجاب منصوبہ آج حقیقت بن چکا، ٹریفک کے دھویں سے بچے بڑے سب بیمار ہوتے ہیں۔