اسلام آباد (پی ایم این/کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے بجلی 8سے10روپے سستی کرنے کامنصوبہ بنالیا۔
ذرائع کے مطابقمنصوبے کے تحت، قرضوں کی ادائیگی میں 1.3 کھرب روپے کی کمی سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش کو استعمال کیا جائے گا تاکہ بجلی کے شعبے میں جاری مالی نقصانات کو حل کیا جا سکے۔
حکومت نے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کے منصوبے کو آئی ایم ایف کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک کمی کی جائے گی اور گردشی قرضے کے حجم کو ختم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق س دستیاب مالی گنجائش کا ایک بڑا حصہ، تقریباً ایک کھرب روپے، گردشی قرضے کے ذخائر کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔