مری روڈ کی توسیع اور بحالی کامنصوبہ،550ملین خرچ ہوں گے

لاہور(پی ایم این/خالدمحمود)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مری کے مال روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کرنے کی ہدایت کردی ، توسیع اور بحالی کے منصوبے پر پانچ سو پچاس ملین روپے خرچ ہونگے ۔

 

مری تاریخی طرز تعمیر بحالی منصوبہ ایک سال کےعرصہ میں مکمل کیا جائیگا ، والڈسٹی اتھارٹی لاہورمنصوبے پرعملدرآمد کرائے گی ، اتھارٹی لاہور مری کی مقامی آبادی اور انتظامیہ سے بھی مدد اور مشاورت لے گی ، اتھارٹی ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرےگی ۔

 

مری کےتاریخی پیدل راستے بحال کئے جائیں گے اور سہولیات فراہم کی جائیں گی ، مال روڈ پر واقع دکانوں اورعمارتوں کو قدیمی تعمیراتی انداز میں بحال کیا جائیگا ، قدیم تاریخ کو زندہ کرتے ہوئے عوام کے بیٹھنے کے لئے پبلک سکوائر (چوراہا) بنایا جائے گا ۔

 

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھاکہ مری کو عالمی سیاحت کا مرکز بنانا ہے مری کی ماضی کی سیاحتی شان بحال کریں گے اور اس کیلئے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ گلاس ٹرین منصوبہ اور جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کی تعمیر اس منصوبے کو مزید چار چاند لگائیں گے ۔

 

واضح رہے کہ منصوبہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہے ۔

#پاکستان#مریم_نوازمریم نواز #مسلم لیگ ن #وزیراعلٰی پنجاب#