لاہور(پی ایم این)ڈیرہ غازی خان میں سحری کے وقت پولیس چیک پوسٹ لکھانی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جسے بہادر جوانوں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
ڈی پی او کے مطابق دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے فوری اور مؤثر ردعمل دے کر حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ جوابی فائرنگ کے باعث دہشتگرد فرار ہو گئے، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان پولیس نے ہمیشہ کی طرح دلیری کا مظاہرہ کیا اور خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے جوان پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔
پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ دہشتگردوں کے ممکنہ ٹھکانوں کا پتہ لگایا جا سکے۔