برفباری اور برفانی تودے گرنے کے بعد بند غذر چترال روڑ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا

گلگت بلتستان4اپریل (پی ایم این)پیکر گلگت بلتستان اسمبلی نزیر احمد ایڈووکیٹ کی بھرپور نگرانی اور انتظامیہ کی دن رات کاوشوں سے کئی مقامات پر بند سڑک عید کی چھٹیوں میں بھی دن رات کام کرنے سے ٹریفک کے لئے بحال ہوگئی ہے جس سے پھنڈر کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ بحال ہوچکا ہے پھنڈر اور بالائی علاقوں کے عوام نے دن رات کوشش کرکے سڑک بحال کرنے پر مجاز اداروں اور سپیکر گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے عید گھر میں بیٹھ کر منانے کے بجائے خود متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر بحالی کے کاموں کی نگرانی کی واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے سے مختلف مقامات پر غذر چترال روڑ بند ہوچکا تھا۔