حکومت شفافیت یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹائز معیشت کے حوالے سے کوششیں تیز کررہی ہے،احسن اقبال

اسلام آباد (پی ایم این)حکومت شفافیت یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹائز معیشت کے حوالے سے کوششیں تیز کررہی ہے،احسن اقبال

منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کو ڈیجیٹل کرنے کیلئے کوششیں تیز کررہی ہے تاکہ شفافیت کویقینی بنایا جاسکے۔

قومی تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزہ فاطمہ کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت پہلی بار مستحق افراد کوڈیجیٹل ذریعے سے ادائیگیاں کی گئیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ رواں سال رمضان ریلیف پیکج منفرد تھا کیونکہ اس کے تحت مستحق خاندانوں کو براہ راست رقوم منتقل کی گئیں۔

شزہ فاطمہ نے زوردیا کہ حکومت کی کوششوں کا مقصد تمام سرکاری خدمات کوڈیجیٹل کرناہے تاکہ لوگوں کوسہولت فراہم کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے محصولات کی وصولی میں بہتری آئے گی اور معیشت مستحکم ہوگی۔