وزیر اعظم کا دورہ بیلاروس کامیاب رہا،اسحاق ڈار

اسلام اباد (پی ایم این) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس انتہائی کامیاب رہا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اقتصادی، سفارتی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے جو مکمل طور پر حاصل کیا گیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو بیرون ممالک بھیجنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔