اسلام اباد (پی ایم این)دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ نے اپنی زندگے کے ایک نہایت جذباتی راز سے پردہ اٹھا دیا جس نے مداحوں کے دل چھو لیے۔
شاہ رخ خان کا مشہور ریالٹی شو کون بنے گا کروڑ پتی؟ میں امیتابھ بچن کے سامنے گفتگو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اس دوران شاہ رخ نے بتایا کہ وہ آج تک کبھی مقبوضہ کشمیر نہیں گئے اور اس کے پیچھے ایک نہایت دل چھو لینے والی کہانی ہے۔
شاہ رخ خان نے انکشاف کیا، "میری دادی کشمیر سے تعلق رکھتی تھیں اور کشمیر سے میرا رشتہ بہت گہرا ہے، میرے والد نے مجھ سے کہا تھا کہ زندگی میں 3 جگہیں ضرور دیکھنا استنبول، روم اور کشمیر، لیکن ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ استنبول اور روم تو میرے بغیر دیکھ لینا مگر کشمیر میرے بغیر کبھی نہ جانا، میں تمہیں خود دکھاؤں گا۔”
میرے گھر میں دال زیادہ پانی ڈال کر بنائی جاتی تھی: شاہ رخ خان
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میرے والد کا انتقال بہت جلد ہوگیا اور اس ادھورے وعدے کی تکمیل کا موقع کبھی نہ آیا۔
بالی ووڈ کے بادشاہ نے نم آنکھوں سے بتایا، "میں نے دنیا بھر کی سیر کی، دوستوں نے بلایا، خاندان والے چھٹیوں پر گئے، مگر میں کبھی کشمیر نہیں گیا، بس دل میں وہی بات رہ گئی کشمیر میرے ابو کے بغیر نہیں دیکھنا۔”
ان کا کہنا تھا کہ "پھر ایک دن شوٹنگ کےلیے یش چوپڑا نے کہا کہ ہم کشمیر میں شوٹ کریں گے، پہلے میں نے جانے سے منع کیا پھر سوچا کہ یش جی کے ساتھ کشمیر دیکھنے کے موقع سے اچھا کیا ہی ہوسکتا ہے۔”
انہوں نے بتایا، "جب میں جہاز میں تھا اور کشمیر آنے ہی والا تھا تو ایک عجیب سی روحانی سی کیفیت اور خوشی تھی جو میں سمجھ نہیں پارہا تھا لیکن کشمیر جانے کا میرا تجربہ زندگی میں بہترین تجربہ تھا۔”